دنیائے کرکٹ کا وہ واقعہ جب باپ نے بیٹے کو آﺅٹ قرار دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:24

دنیائے کرکٹ کا وہ واقعہ جب باپ نے بیٹے کو آﺅٹ قرار دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ئ) دنیا ئے کرکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک انوکھے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم آج کے دن پیدا ہونے والے ایک کرکٹر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

کینیا کے سابق کپتان ہتیش مودی آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،انہوں نے کینیا کے لیے 63ون ڈے میچز میں 5نصف سنچریو ں کی مدد سے 1109رنز سکور کیے اور وہ2003ءکا ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی کینیا کی ٹیم کے اہم رکن تھے ، نومبر2006ءمیں ہتیش مودی نیروبی میں جب بنگلہ دیش کیخلاف نیروبی کے مقام پر ون ڈے میچ میں بیٹنگ کررہے تھے تو ان کے والد سبھاش مودی اس میچ میں بطور امپائر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور انہوں نے ہی اس میچ میں اپنے بیٹے کو مشرفی مرتضی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ قرار دے کر پوویلین واپس بھیجا۔


وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:24:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :