جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:10

جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی
کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی، وہ یہ اعزاز پانے والے 22 ویں جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے ۔ ڈیوڈٖ ملر نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ملر نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ پروٹیز کی جانب سے جیک کیلس 323 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں۔ میچ شروع ہونے سے قبل ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کبھی پروٹیز کی طرف سے سو ون ڈے میچز کھیلنے کے بارے نہیں سوچا تھا، بلاشبہ یہ میرے لئے بہت خاص لمحہ ہے، کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلوا کر اسے یادگار بنائوں۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 13:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :