دسواں ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو1کے مقابلے میں3گول سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا، پاکستانی ٹیم کو میچ میں4 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن موقع ضائع کیے بھارت کی جانب سے چنگلینسنا سنگھ ،رمن دیپ سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ نے گول سکور کئے شکست کے بعد قومی ٹیم کو سپر فور میں جگہ بنانے کیلئے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا، جاپان نے اچھے مارجن سے بنگلادیش کو شکست دی تو پاکستان کے لئے اگلا مرحلے میں پہنچنا ناممکن ہوجائے گا

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) دسویں ہاکی ایشیا کپ کے گروپ میچ بھارت نے پاکستان کو 1کے مقابلے میں3گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا، پاکستانی ٹیم کو میچ میں 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سارے موقع ضائع کیے، بھارت کی جانب سے چنگلینسنا سنگھ ،رمن دیپ سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ نے گول سکور کئے۔

شکست کے بعد قومی ٹیم کو سپر فور میں جگہ بنانیکیلئے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا، جاپان نے اچھے مارجن سے بنگلادیش کو شکست دی تو پاکستان کے لئے اگلا مرحلے میں پہنچنا ناممکن ہوجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر میں 17 ویں منٹ پر چنگلینسنا سنگھ نے گول کرکے بھارتی ٹیم کو برتری دلادی۔ بھارت کی جانب سے دوسرا گول 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ اور تیسرا گول ہرمن پریت سنگھ نے 45 ویں منٹ میں کرکے بھارت کو 3 صفر کی برتری دلائی۔کھیل کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا۔ پاکستانی ٹیم کو میچ میں 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سارے موقع ضائع کیے۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد اب قومی ٹیم کو سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کو +7 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ جاپان کے ایونٹ میں منفی 4 پوائنٹس ہیں، اگر جاپان نے اچھے مارجن سے بنگلادیش کو شکست دی تو پاکستان کے لئے اگلا مرحلے میں پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تین مرتبہ اور بھارت 2 مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح ہے، پاکستان نے لگاتار تین مرتبہ 1982، 85 اور 89 میں ایشیا کپ اپنے نام کیا جب کہ بھارت 2003 اور 2007 میں ایونٹ کا فاتح رہا۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 18:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :