دوسرا ایک روزہ میچ، 220 رنز کے ہدف کےتعاقب میں سری لنکن بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:36

دوسرا ایک روزہ میچ، 220 رنز کے ہدف کےتعاقب میں سری لنکن بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ سیریز کے سلسلے میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان کی شاندار گیند بازی کے باعث سری لنکا 105 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکا ہے۔ سری لنکا کو جیت کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں۔ جبکہ شاداب خان کی جانب سے جادوئی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 3 وکٹیں حاصل کی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 22:36:35