رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول سوئس انڈورز بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:51

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول سوئس انڈورز بیسل اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

31 سالہ اسپینش سٹار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ سوئس انڈورز بیسل ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے، میں نے رواں سیزن میں 75 میچز کھیلے اور چھ ٹائٹلز جیتے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ تازہ دم ہونے کیلئے تھوڑا عرصہ آرام میرے لئے بہتر رہے گا۔

نڈال کی عدم موجودگی کے بعد ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر کے پاس عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہو گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 15:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :