بھارتی شائقین پہلی بار پی ایس ایل کے میچزبراہ راست دیکھ سکیں گے

بھارتی چینل نے لیگ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے، معاہدے کے بعد میچز دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا امکان

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:45

بھارتی شائقین پہلی بار پی ایس ایل کے میچزبراہ راست دیکھ سکیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بھارتی شائقین بھی پہلی بار پی ایس ایل کے میچز براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک کے ایک چینل نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی شائقین پی ایس ایل کے میچز براہ راست نہیں دیکھ پائے تھے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں ہو گا، بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کے بعد میچز دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں شیڈول پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹس آئندہ ماہ ہوں گے، اس مرتبہ 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے علاوہ ملتان سلطان کی نئی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 18:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :