خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع شروع ہوگی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون سے دو روزہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع پشاور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کریں گے جبکہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان اور سیکرٹری سپورٹس طارق خان کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ میں سات ڈویژن کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور ہزارہ ڈویژن شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی تقریب 22 اکتوبر کو صبح نو بجے نادرن بائی پاس رنگ روڈ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جس میں انفرادی ٹائم ٹرائلز، ٹیم ٹرائلز اور سکریچ روڈ ریس شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائلز اور ٹیم ٹرائلز 14 ، 14 کلو میٹر ریس ہونگی جبکہ 23 اکتوبر کو 28 کلومیٹر محیط سکریچ روڈ ریس منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 13:26:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :