ہاشم آملہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں آرام کریں گے، ایڈن مارکرم ٹیم میں طلب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

جوہانسبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ ایڈن مارکرم کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، مارکرم نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا تاہم ابھی انہوں نے پروٹیز کی طرف سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آملہ بھرپور فارم میں ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بنائی تھیں جبکہ پہلے دو ون ڈے میچز میں انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی، سلیکٹرز نے انہیں تازہ دم رکھنے کیلئے آخری ون ڈے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ مارکرم ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 16:47:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :