زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) شروع ہو گا

میزبان زمبابوے کو برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کی خدمات حاصل ہوں گی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 08:40

بلاوائیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں شروع ہو گا، میزبان زمبابوین ٹیم کو برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں کھلاڑی بالترتیب تین اور چار برس بعد زمبابوے کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے، دونوں کھلاڑیوں نے مالی بحران کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کائونٹی کلبوں سے معاہدہ کیا تھا تاہم زمبابوین بورڈ کی درخواست پر دونوں کرکٹرز نے کائونٹیز کو چھوڑ کر دوبارہ ملکی بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم مختصر دورے پر زمبابوے پہنچ چکی ہے اور اس نے زمبابوے اے ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ ڈرا کھیلا تھا، برینڈن ٹیلر اور جروس کی واپسی کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور وہ کالی آندھی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 08:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :