ورڈسکو، ڈیل پوٹرو، فوگنینی اور دمتروف اسٹاک اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:52

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جان مارٹن ڈیل پوٹرو، فرننڈو ورڈسکو، فابیو فوگنینی اور گریگور دمتروف اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اسٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سپینش کھلاڑی ورڈسکو نے حریف جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو بھی کوارٹر فائنل میں سرخرو رہے، انہوں نے جاپانی کھلاڑی یوچی سوگیتا کو شکست فاش سے دوچار کیا، اٹلی کی فابیو فوگنینی بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے امریکہ کے جیک ساک کو زیر کیا، دمتروف نے میشا زیوریف کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 16:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :