آسٹریلوی سٹیٹ نیوساتھ ویلز کے شہر ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیمیں فیملی افیئر بن گئیں

ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیموں میں باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:10

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) آسٹریلوی اسٹیٹ نیوساتھ ویلز کے شہر ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیمیں فیملی افیئر بن گئیں۔ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیموں میں باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 5 باپ اور 6 بیٹے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرس نیل اپنے 2 بیٹوں لیوک اور ٹام کے ساتھ کھیلتے ہیں، کیل میک میلان وکٹ کیپنگ کرتے جبکہ ان کے بیٹے ہیری فیلڈ میں ہوتے ہیں، جیس بکل اپنے والد روڈ کے ہمراہ ایکشن میں ہوتے ہیں، جیک ہارسمین اپنے والد ڈیو کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں شامل جبکہ میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 17:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :