دیوندرا بیشو نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

بیشو اعزاز پانے والے پہلے ویسٹ انڈین لیگ سپنر بھی بن گئے

منگل 31 اکتوبر 2017 15:30

بلاوئیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سپنر دیوندرا بیشو نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے ویسٹ انڈین لیگ سپنر ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہ سو وکٹیں مکمل کرنے والے 21 ویں ویسٹ انڈین بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیشو نے زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 28 ویں ٹیسٹ میں سو وکٹیں مکمل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز کورٹنی واش کو حاصل ہے جنہوں نے 519 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2017 - 15:30:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :