بھارتی کپتان کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانیوالے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

ویرات کوہلی نے تلکارنتے دلشان کا ریکارڈ کو توڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 1889 رنز بنا رکھے تھے

اتوار 5 نومبر 2017 18:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 65 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے تاہم ٹی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ۔ ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان تلکارنتے دلشان کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 1889 رنز بنا رکھے تھے ۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40 رنز کی شکست سے دوچار کردیا تھا اور بھارت کی جانب سے کوہلی کے علاوہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تھی ۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری بنائی ۔

(جاری ہے)

وہ 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے جو اس طرز میں پانچویں سنچری اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری سنچری ہے ۔

کولن منرو ٹی ٹونٹی میں بیٹ کیری کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنھوں نے 2140 رنز بنا ئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 1855 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف 45 رنز کی اننگز میں یہ اعزاز پاکستان کے شعیب ملک سیچھین لیا جو 1821 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

افغانستان کیمحمد شہزاد اس فہرست میں 1779 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں ۔جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی 1700، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 1696، پاکستان کے عمراکمل 1690 اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز 1672 رنز بنا کر بالترتیب ساتویں ، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ پاکستان کے محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں 1658 رنز بنا ئے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں گیارھویں نمبر پر ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/11/2017 - 18:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :