قائد اعظم ٹرافی،عمر اکمل نے شاندار سنچری سکور کرڈالی

اتوار 5 نومبر 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) قومی ٹیم کے واپسی کے خواہاں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری سکور کرڈالی۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے جارہے میچ میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 178رنز پرآل آئوٹ ہوئی، حبیب بینک کی ٹیم جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 125 ہی بنا سکی اور یوں یونائیٹڈ بینک کو 53رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ،دوسری اننگز میں بھی یونائیٹڈ بینک کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی جب عمر اکمل نے حماد اعظم کے ساتھ ملکر ٹیم کو309رنز بنانے میں مدد دی ، اس دوران عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی12ویں سنچری بھی مکمل کی ، وہ محض114گیندوں پر20چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116رنز بنا کر آٹ ہوئے ،27سالہ ٹیسٹ کرکٹر اب تک 83فرسٹ کلاس میچز میں43.92کی اوسط سے 5798رنز سکور کرچکے ہیں جن میں12سنچریاں اور34نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 05/11/2017 - 18:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :