عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فائنل(کل) ہفتہ کو دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد کھیلا جائے گا ،ْمہمان خصوصی سینیٹر سلیم سیف اللہ ہونگے

جمعہ 10 نومبر 2017 21:25

عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ْفائنل(آج) ہفتہ کو دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، پہلے سیمی فائنل میںعقیل خان نے شہزاد کان کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل مزمل مرتضیٰ نے محمد عابد کو 6-4 اور 6-7 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،اوشنا سہیل اور سارہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2017 - 21:25:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :