پولو ان پنک ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

پیر 13 نومبر 2017 20:11

پولو ان پنک ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک 2017ء ٹورنامنٹ کل بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے شروع کیا گیا تھا مگر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے موخر کردیا گیا تھا سو شوکت خانم ہسپتال اب یہ ٹورنامنٹ آج سے شروع کر رہا ہے جس کا مقصد خواتین کو چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

لاہور پولوکلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ میں نو ٹیمیں شامل ہیں۔ پول اے میں دیواز اون ، سکف، ٹیرا انرجی، نیوایج اور ریجاس جبکہ پول بی میں ریمنگٹن پولو، ارٹیما میڈیکل/بلیک ہارس پینٹس، ایڈی زیل اور گارڈ گروپ شامل ہیں۔ آج بروز منگل ڈیڑھ بجے تین ٹیمیں دیواز اون، سکف اور ٹیرا انرجی امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

پھر تین بجے نیوایج کا مقابلہ ریجاس سے ہوگا۔ بدھ کو دوپہر دو بجے ریمنگٹن پولو کا مقابلہ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس سے جبکہ تین بجے ایڈی زیل کا مقابلہ گارڈ گروپ سے ہوگا۔پول اے کی دیواز اون میں میاں مصطفی عزیز، عمران اختر، ممتاز عباس نیازی اور ثاقب خان خاکوانی، سکف میں عبداللہ دائود، محمد عثمان ملک، میاں حسین افتخار، ٹیرا انرجی میں فراست علی چٹھہ، غلام مصطفی منوں، حارث ہارون ملک اور احمد بلال ریاض، نیوایج میں سعد خان، میر حذیف احمد، عدنان جلیل اعظم اور شاہ شمیل عالم، ریجاس میں فیصل شہزاد، عمر اسجد ملہی اور راجہ ارسلان نجیب شامل ہیں۔

پول بی کی ٹیموں میں ریمنگٹن پولو کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، بلال حیات نون، آغا موسیٰ علی خان اور بلال حئی، ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس میں دانیال شیخ، چودھری حسن منصور، ابوبکر صدیق اور حمزہ مواز خان، ایڈی زیل میں رضا نواز ٹوانہ ، عبدالرحمان منوں، عاطف یار ٹوانہ اور احمد نواز ٹوانہ، گارڈ گروپ میں میاں خرم منیر، محمد سامر ملک، تیمور علی ملک اور تیمور مواز خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/11/2017 - 20:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :