پولوٹیم کے تمام قیمتی گھوڑے مبینہ طورپرلاپتا ہوگئے

جمعہ 6 اکتوبر 2023 16:51

پولوٹیم کے تمام قیمتی گھوڑے مبینہ طورپرلاپتا ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2023ء) پولو ٹیم کے تمام قیمتی گھوڑے دیوسائی سے مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے۔صدر پولو ایسوسی ایشن رانا فاروق کے مطابق ہمارے درجن کے قریب گھوڑے لاپتا ہیں۔

(جاری ہے)

رانا فاروق نے کہا کہ قیمتی گھوڑے لاپتا ہونے کی وجہ اچانک ہونے والی برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولو میچ کے ایک گھوڑے کی قیمت 10 لاکھ سے 25 لاکھ تک ہوتی ہے۔رانا فاروق نے کہا کہ گھوڑوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا گیا مگر کامیابی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، اعلی حکام اور ریسکیو ادارے گھوڑوں کی تلاش میں مدد کریں۔
وقت اشاعت : 06/10/2023 - 16:51:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :