لاہور، پہلا چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ شائننگ کلب نے سٹیگ کلب کو 28 رنز سے ہرادیا آصف رضا کی عمدہ بیٹنگ

منگل 14 نومبر 2017 22:56

لاہور، پہلا چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ شائننگ کلب نے سٹیگ کلب کو 28 رنز سے ہرادیا آصف رضا کی عمدہ بیٹنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) پہلے چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں جو شائننگ کلب اور سٹیگ کلب کے مابین ماڈل ٹائون گرائونڈ میں کھیلا گیا۔ شائننگ کلب نے سٹیگ کلب کو 28 رنز سے میچ جیت کر اپنے گروپ میں اپنے دو میچ جیت لئے اور سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گئی۔ شائننگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے۔

عبدالصبور نے 44، آصف رضا نے شاندار 83 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

حمزہ نذر نے 131 رنز کے عوض تین محمد آصف نے 16 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ سٹیگ کلب اپنی اننگز میں 161 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ زین بن فاروق نے 35 کامران افضل نے 35 جنید علی نے 26 رنز بنائے۔ آفتاب ازوار، محمد سعید اور عمر جاوید نے بالترتیب 42، 33، 26 رنز کے عوض دو دو وکٹ حاصل کئے۔ آصف رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ امپائرنگ کے فرائض قیصر وحید اور اعجاز احمد نے انجام دیئے۔ میچ کے آخر میں مہمانِ خصوصی شاہ نواز ملک نے آصف رضا کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :