سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو باولنگ بھول کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا

جمعرات 16 نومبر 2017 21:45

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو باولنگ بھول کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) سابق کپتان اور عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو باولنگ بھول کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی جانب سے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وسیم اکرم نے مشورہ دیا ہے کہ محمد حفیظ اب باولنگ کو بھول جائیں۔ حفیظ کو اب صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیئے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد حفیظ اب بین الاقوامی کرکٹ میچز میں باولنگ نہیں کروا سکیں گے۔۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 21:45:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :