ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

اتوار 19 نومبر 2017 11:30

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز میں (آج) پیر مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین ہاکی ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ میں جاری ہے جس میں انگلینڈ، جرمنی، ارجنٹائن، چائنہ، نیوزی لینڈ، کوریا، امریکا اور ہالینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے آمنے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں (آج) پہلا میچ ہالینڈ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 نومبر جبکہ فائنل 26 نومبر کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 11:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :