جرمن فٹبال لیگ ، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں کامیابی

آگز برگ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست ، فاتح کلب کے رابرٹ کے دو گول

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی لگاتار آٹھویں کامیابی ، آگزبرگ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔ جرمنی کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بندس لیگا میں کلب نے لگاتار آٹھویں فتح حاصل کی ۔ آگز برگ کی ٹیم بائرن میونخ کا مقابلہ نہ کرسکی ۔ دفاعی چیمپئن نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی ۔ فاتح کلب کے رابرٹ نے دوبار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔ شائقین نے جیت پر بائرن میونخ کو خوب داد دی ۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 14:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :