پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ نیوزی لینڈ میں ہی لگانے کا فیصلہ

منگل 21 نومبر 2017 18:51

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ نیوزی لینڈ میں ہی لگانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ نیوزی لینڈ میں ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گرین شرٹس سکواڈ پانچ ون ڈے اور تینٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کیلئے 20 دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹرز کی قومی ٹی ٹونٹی اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں مصروفیت کے پیش نظر پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کیویز کے دیس میں ہی لگانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

پاکستان کا غیر ملکی کوچنگ سٹاف ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، فیلڈنگ کوچنگ سٹیو رِکسن ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی چھٹیاں منانے اپنے اپنے وطن میں موجود ہیں ۔ بائولنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی سکریننگ کیلئے پاکستان میں ہیں ۔ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 6 جنوری کو شیڈول ہے ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 18:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :