بھارتی ویمن انڈر 19ٹورنامنٹ ، ناگا لینڈ کی ٹیم نے بدترین بلے بازی کی نئی مثال قائم کردی

جمعہ 24 نومبر 2017 14:53

بھارتی ویمن انڈر 19ٹورنامنٹ ، ناگا لینڈ کی ٹیم نے بدترین بلے بازی کی نئی مثال قائم کردی
گنتور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24نومبر2017ء)بھارتی ویمن انڈر 19ٹورنامنٹ میں ناگا لینڈ کی ٹیم نے بدترین بلے بازی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔بی سی سی آئی ویمن انڈر 19ون ڈے لیگ میں ناگا لینڈ کی ٹیم جے کے سی کالج گراﺅنڈ،گنتور میں کیرالہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے17اوورز میں محض 2رنز کے مجموعی سکور پر آل آﺅٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ناگالینڈ کی ٹیم نے بلے سے محض ایک رن سکور کیا جو اوپنر مینکا نے 18گیندوں پر سکور کیا جبکہ دوسر ا رن کیرالہ کی اوپننگ باﺅلر الینا سریندرن کی وائیڈ بال کے نتیجے میں ملا ،ناگالینڈ کی 9خواتین بلے باز صفر کی خفت سے دوچار ہوئیں۔

کیرالہ کی کپتان منومانی نے بغیر کوئی رن دیئے 4وکٹیں لیں، سوربھیا نے بغیر کوئی رن دیئے 2شکار کیے جبکہ سندا سورن اور بے بی سباستن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ کیرالہ کی ٹیم نے 3رنز کا مطلوبہ ہدف اننگز کی پہلی ہی گیند پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔ناگا لینڈ کی ٹیم اس سے قبل ایک اور انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ میں 42وائیڈ بالز بھی کرچکی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ میںمنی پور کی ٹیم نے94وائیڈ بالز کی تھیں ۔
بھارتی ویمن انڈر 19ٹورنامنٹ ، ناگا لینڈ کی ٹیم نے بدترین بلے بازی کی نئی مثال قائم کردی
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 14:53:38