میسی کے بغیر بارسلونا کی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:15

ٹیورن/اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) بارسلونا لیونل میسی کے بغیر ہی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ٹیورن میں یووینٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میسی کو بنچ پر بیٹھایا گیا، یہ مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا تاہم گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن کی وجہ سے بارسلونا نے لاسٹ 16 میں سیٹ بک کرالی جب کہ یووینٹس کے پاس بھی ایک چانس موجود ہے، وہ 5 دسمبر کو اولمپیاکوس کے خلاف میچ میں کامیابی سے اگلے رانڈ میں جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:15:35