دنیش چندیمل کی دہلی ٹیسٹ میں 147 رنز کی ناقابل شکست اننگز

پیر 4 دسمبر 2017 16:51

دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز دنیش چندیمل نے دسویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف دہلی ٹیسٹ کے تیسرے روز چندیمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 147 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکااور 18 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دسویں سنچری ہے۔ اس طرح وہ 44 میچوں میں 44.42 کی اوسط سے 3243 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/12/2017 - 16:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :