قومی جونئیر سکوائش ٹیم عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

منگل 5 دسمبر 2017 13:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) قومی جونئیر سکوائش ٹیم ملائیشیا میں عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق قومی ٹیم ملائیشیا اوپن کے مقابلے ملائیشیا میں جاری ہیں جس میں پاکستان کے منصور زمان اور ذیشان ذیب انڈر 19، انڈر17 میں حارث اقبال اور عزیر شوکت جبکہ انڈر 15 میں اسد اللہ اور حمزہ خان سکواش کی مختلف کیٹیگریوں کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2017 - 13:54:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :