لاہور ،اولمپک کونسل ایشیا اور پاکستان اولمپک کے اشتراک سے 18 ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد کل ہوگا

بدھ 6 دسمبر 2017 22:57

لاہور ،اولمپک کونسل ایشیا اور پاکستان اولمپک کے اشتراک سے 18 ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2017ء) اولمپک کونسل ایشیا اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 18 ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد کل واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوگا۔ فن رن کا انعقاد ایشیا کے 28 ممالک میں ہوگا جس کی ابتدا پاکستان سے کی جا رہی ہے۔ اس ریس کا مقصد کھیلوں.کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس بات کا اعلان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے پی او اے ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سیکرٹری پی او اے خالد محمود، نائب صدر شوکت جاوید، اولمپک کونسل آف ایشیا کے میڈیا منیجر جینز زاو جین، مس ایلینا ہریسٹوا چکاروا بھی موجود تھیں جبکہ او سی اے کے زاہد حفیظ جن کا تعلق کویت سے ہے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں مختلف سکولز کے ساتھ ساتھ ایلیٹ اور میڈل ونر کھلاڑیوں کے علاوہ کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران اور آفیشلز شریک ہونگے۔ پی او اے صدر سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ اولمپک کونسل ایشیا کی جانب سے ایشین گیمز 2018ء کے سلسلہ میں ایشیا کے 42 میں سے 28 ممالک کو فن رن کا ایونٹ دیا ہے اور سب سے پہلے پاکستان کو اس پروگرام کے تحت تقریب کے انعقاد کا موقع ملا ہے۔

انشااللہ لاہور میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر او سی اے کے میڈیا منیجر جینز زاو جین کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز کی پرموشن کے لیے مقابلوں کے انعقاد سے قبل فن رن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا تمام کریڈٹ او سی اے صدر شیخ فہد الصبا الفہد کو جاتا ہے۔ پہلی فن رن تقریب کی میزبانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو سونپی گئی ہے۔ ایشین گیمز کا آغاز 18 اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 2 ستمبر کو ہوگی۔ ان گیمز میں 42 ایشین ممالک کے دس ہزار اتھلیٹ شریک ہونگے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود کی جانب سے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 22:57:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :