گیل کے کیریئر میں 800 چھکے مکمل، ٹی 20 میں 19ویں سنچری

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:05

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں کرس گیل اپنی بھر پور فارم میں نظر آئے ،ْانہوں نے نہ صرف ٹی 20 میںاپنی 19ویں سنچری داغی بلکہ کیریئر میں 800 چھکے بھی لگاکر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنالیا۔

(جاری ہے)

کرس گیل یہ کارنامہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں سرنجام دیا، اس میچ میں انہوں نے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا ،ْ انہوں نے 51 گیندوں پر 14 فلک شگاف چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

گیل نے اس میچ میںمجموعی طور پر 800 چھکے لگانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ گیل نے بی پی ایل میں ایک اننگز میں انفرادی طور پر زیادہ چھکوں کا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، انہوں نے 2013 کے ایونٹ کے دوران ایک اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے جبکہ ٹائنٹنز کیخلاف انہوں 14 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 12:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :