ورلڈ کپ کیلئی18رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2017 18:54

ورلڈ کپ کیلئی18رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا.نثار علی کپتان جبکہ عامر اشفاق نائب کپتان ہوں گے۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 7 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز اور ریاست خان ، محمد آصف، بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان اور ذیشان عباسی شامل ہیں ۔محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنا اللہ، اسرار حسین اور محمد راشد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ذیشان عباسی منیجر جبکہ عبدالرزاق ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 18:54:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :