ٹی ٹین لیگ، رومان رئیس نے سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے سے انکار کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:45

ٹی ٹین لیگ، رومان رئیس نے سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے سے انکار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر رومان رئیس نے ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز بنگال ٹائیگرز کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ان کی والد ہ اس وقت بیمار ہیں او ر وہ فی الحال ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اسی لیے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ 14دسمبرسی17دسمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی جس میں 6فرنچائزز ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی۔ 
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 20:45:36