وسیم اکرم کی شیئر کردہ تصویر نے مداحوں کو 90کی دہائی کے شاندار دور کی یاد دلا دی

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:53

وسیم اکرم کی شیئر کردہ تصویر نے مداحوں کو 90کی دہائی کے شاندار دور کی یاد دلا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر2017ء)”سلطان آف سوئنگ“ وسیم اکرم کی جانب سے شیئر کردہ ایک تصویر نے کرکٹ کے مداحوں کو 90کی دہائی کے شاندار دور کی یاد دلا دی ہے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اپنے پرانے ساتھیوں ”کنگ آف ریورس سوئنگ “ وقار یونس ، معین خان ، مشتاق احمد اور انضمام الحق کے ساتھ مل بیٹھے اور اس ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

(جاری ہے)

 وقار یونس نے تیزی سے تصویر کے جواب میں لکھا” اولڈ از گولڈ ، 90کی دہائی کے روک سٹارز“ ۔
مداحوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ ” 2051مجموعی شکار کرنے والے پاکستانی باﺅلرز،ان میں سے1705وکٹیں کرکٹ کی عظیم باﺅلنگ جوڑ ی کے نام “ ۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:53:52