ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس ،نجم سیٹھی دبئی روانہ ہو گئے

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاکپ 2018کی میزبانی کا معاملہ زیر بحث آئے گا

اتوار 17 دسمبر 2017 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے،ان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایشیاکپ 2018کی میزبانی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئیں گے کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ انڈر 19 کے وینیو کا فیصلہ تو ہوا تھا لیکن سینئرٹیموں کے ایشیا کپ کا معاملہ اگلے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا تھا اب یہ معاملہ دبئی کے اس اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرکت کے باعث بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے تذبذب کا شکار ہے ۔ اس لیے امکان ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا یا بنگلا دیش کو دے دی جائے ۔بنگلا دیش جو مسلسل تین مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے اس بار پھر میزبانی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/12/2017 - 16:53:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :