بھارتی کرکٹر نے امتحانات پر کرکٹ میچ کو فوقیت دے ڈالی

منگل 19 دسمبر 2017 14:44

بھارتی کرکٹر نے امتحانات پر کرکٹ میچ کو فوقیت دے ڈالی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء) بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں نئی دہلی کے ٹیم کے اوپنر کنال چنڈیلہ نے امتحانات پر ایونٹ کے سیمی فائنل کو ترجیح دی ۔ 23سالہ کنا ل چنڈیلہ نے بنگال کے خلاف مقابلے میں ساتھی اوپنر گوتھم گمبھیر کے ہمراہ 232رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سیزن میں اپنی پہلی سنچری بھی مکمل کی ۔

(جاری ہے)

کنال چنڈیلہ اس وقت بی ایس سی (آئی ٹی ) کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور 20دسمبر کو ان کا پیپر بھی تھا تاہم انہوں نے اس امتحان پررانجی ٹرافی سیمی فائنل کو ترجیح دی اور سنچری سکور کرکے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی ۔ چنڈیلہ کا کہنا تھاکہ وہ بھارتی ٹیم میں شمولیت کے خواہاں ہیں تاہم ابھی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ 

وقت اشاعت : 19/12/2017 - 14:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :