جنوبی افریقی بلے باز ڈویلیئرز بھارت سے ٹیسٹ میں نمبرون ٹیم کا سٹیٹس چھیننے کیلئے پر عزم

پیر 25 دسمبر 2017 13:35

جنوبی افریقی بلے باز ڈویلیئرز بھارت سے ٹیسٹ میں نمبرون ٹیم کا سٹیٹس چھیننے کیلئے پر عزم
پورٹ آف ایلزبیتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) بھارت سے ہوم سیریز میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن واپس لینے کو ہدف قرار دے دیا۔ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون ٹیم کا اعزاز اپنے قبضے میں کرلیں، یقینی طور پر یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہم اس سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے، ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہمیں سخت حریف کو مات دیکر چند سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے، تاہم ہم قدم بقدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہیںگے،ہمارے لیے دوبارہ ورلڈ نمبرون ٹیم بننا نہایت خوش کن ہوگا اور ہم اس اعزاز کو چند برسوں تک برقرار بھی رکھنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

رائٹ ہینڈ بیٹسمین کو جنوبی افریقہ نے زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے پر شیڈول چار روزہ ٹیسٹ میچ کیلیے میزبان اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں طویل فارمیٹ میں دوبارہ کھیلنے کیلیے پوری طرح تیار ہوں، دونوں ملکوں میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 جنوری سے کیپ ٹان میں شیڈول ہے، کوہلی کی زیرقیادت بھارتی ٹیم لگاتار 9 ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی ہے، انھوں نے تمام فارمیٹس میں تمام بڑی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا ہے، کوہلی الیون کیلیے فتوحات کا یہ سلسلہ برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/12/2017 - 13:35:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :