تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ

سکھر ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 68 رنز سے مات دے دی ، حیدر علی کی شاندار بائولنگ

منگل 26 دسمبر 2017 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں جاری ہیں۔ سکھر ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 68 رنز سے مات دے دی۔ اس میچ کی خاص بات حیدر علی کی 12/80 وکٹیں تھیں۔ سکھر ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 37 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

سعد علی رفاعی نے 30 اور فرحان نذر نے 19 رنز بنائے۔ کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے محمد اسد نے 4/51، محمد ارشد 3/10 اور محمد ناصر نے 2/17 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ ڈویژن نے 57.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 36 رنز کی برتری حاصل کی۔ شہباز خان نے 46، اسد اللہ 27 اور غلام حیدر نے 20 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سکھر ڈویژن کی طرف سے حیدر علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6/37، آفتاب آزور 3/67 اور کاشف صدیق نے 1/1 وکٹ حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں سکھر ڈویژن نے 59 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔سعد علی رفاعی نے 39، احسن سلطان 39، کاشف صدیق 38 اور محمد کامران نے 34 رنز بنائے۔ کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے ارباب شاکر علی نے 4/51 اور محمد اسد نے 4/37 وکٹ حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں کوئٹہ ڈویژن 36 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بناسکی۔ ارباب شاکر علی نے 33 اور اسد اللہ نے 13 رنز بنائے۔ سکھر ڈویژن کی طرف سے حیدر علی نے 6/43، آفتاب آزور 3/27 اور کاشف صدیق نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 26/12/2017 - 14:49:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :