آسٹریلوی بلے باز کرس لین انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

پیر 8 جنوری 2018 22:53

آسٹریلوی بلے باز کرس لین انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) آسٹریلوی بلے باز کرس لین فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرس لین بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران کلف سٹرین کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کرس لین کا کہنا ہے کہ انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہونا میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے، سیریز میں کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع تھا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آئیں گے۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 22:53:43