پانچواں بلائنڈ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،

بدر منیر کی شاندار سنچری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

منگل 9 جنوری 2018 22:12

پانچواں بلائنڈ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان نے نیپال کو پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، بدرمنیر نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

منگل کو گوجرانوالہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر258 رنزبنائے ، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بدرمنیر نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے، محسن خان ففٹی بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، اس سے قبل پاکستان نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دی تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 22:12:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :