آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، بھارت کی مسلسل تیسری کامیابی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:20

آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، بھارت کی مسلسل تیسری کامیابی
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، بھارت نے مسلسل تیسری فتح کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم نے پاپوا نیو گنی انڈر 19 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 311 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنا لی، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 370 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، میک سوینی 156 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کپتان سانگھا 88 اور اوپل 61 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تاہو، کامیا، موریا اور آئیگا نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 24.5 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی، موریا 20 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 10 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، رالسٹن نے 7 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، بھارت انڈر 19 نے زمبابوے انڈر 19 کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 155 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، شب مان گل 90 اور ڈیسائی 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 18:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :