آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل ہوگا

پاکستانی ٹیم 24 جنوری کو جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹکرائے گی

پیر 22 جنوری 2018 15:21

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل ہوگا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل منگل سے شروع ہو گا ،ْ پاکستانی ٹیم 24 جنوری کو جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹکرائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل مرحلہ کل منگل سے شروع ہو گا اور پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، دوسرا کوارٹر فائنل 24 جنوری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ، تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 15:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :