راجر فیڈرر اور ٹامس برڈوچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 22 جنوری 2018 16:12

راجر فیڈرر اور ٹامس برڈوچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے فابیو فوجنینی اور ہنگری کے مارٹن فیوکسوویک پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ہنگری کے مارٹن فیوکسوویک کو 6-4، 7-6(7-3) اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 16:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :