جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (آج) شروع ہوگا

پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

منگل 23 جنوری 2018 09:50

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) بدھ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل نو سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی تھم گیا تھا۔ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب انہوں نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر بھارت کو وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 09:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :