پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) کھیلا جائیگا

منگل 23 جنوری 2018 09:50

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 09:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :