آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا (کل) شروع ہوگا

منگل 23 جنوری 2018 11:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا (کل) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 25 سے 28 جنوری تک ہوںگے جبکہ بوائز کے مقابلے 30 جنوری سے 2 فروری تک منعقد ہونگے۔ بوائز اور گرلز کھلاڑی پانچ، پانچ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

بوائز مقابلوں میں اتھلیٹکس، فٹ بال، والی بال، کراٹے اور چک بال جبکہ خواتین مقابلوں میں اتھلیٹکس، رسہ کشی، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس اور والی بال شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے گرلز کھلاڑی 24 جنوری کو جبکہ بوائز کھلاڑی 29 جنوری کو اسلام آباد میں پہنچیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ گالا کیلئے سہولیات فراہم کرے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:21:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :