عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا

منگل 23 جنوری 2018 12:14

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور تیسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز 4-0 سے شاندار فتح کے ساتھ اپنے نام کی تھی۔ مہمان انگلش ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 12:14:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :