ْ 8 واں عامر کیبلزٹی ٹوئنٹی کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ کپ میلہ12 فروری سے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر سجے گا

منگل 23 جنوری 2018 14:46

لاہور۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلزٹی ٹوئنٹی کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ کپ کا میلہ 12 فروری سے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ فیصل ٹائون میں سجے گا۔ اس سلسلے میں شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے کی۔

اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول، ولید یعقوب اور تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک نئے منفرد انداز سے ڈراز کو حتمی شکل دی گئی جسے تمام کپتانوں نے سراہا۔ مہمانِ خصوصی نواب عاشق حسین قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ تمام لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہم کھلاڑیوں کی بھلائی کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر الیاس بٹ سمیت تمام سپانسر خراج ِ تحسین کے مستحق ہیں جن کی بدولت ویٹرنز کرکٹ پروان چڑھ رہی ہے۔ سابقہ کھلاڑیوں اور اس سے منسلک لوگوں کو مالی فائدے پہنچ رہے ہیں۔ آخر میں عامر الیاس بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام ٹیمیں اس مرتبہ بھی اچھے کھیل اور اپنے اچھے ڈسپلن کی بدولت ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گی۔ اس موقع پر عامر الیاس بٹ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹریک سوٹ بھی تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 14:46:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :