جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،رپورٹ

منگل 23 جنوری 2018 15:40

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:40:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :