آل کراچی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ڈرگ شوٹر نے جیت لیا

فائنل میچ ڈرگ شوٹر نے شہباز شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 23 جنوری 2018 15:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل کراچی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کینٹ بازار ڈرگ روڈ گراونڈ میں کھیلا گیا فائنل میچ ڈرگ شوٹر نے شہباز شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دے کر جیت لیا، نظیر بھٹی، یار محمد، وسیم عباس ، اظہر میمن، حنیف خان، اعجاز احمد، نصیر بھٹی، محمد حسنین، عبداللہ، عمیر خان اور رضوان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کیانی تھے ان کے ہمراہ اعزازی مہمان آفیسر سندھ گورنمنٹ فاروق نادر بھی موجود تھے، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی نے فاروق نادر اور سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل کے ہمراہ ونر ٹرافی ڈرگ شوٹر کے کپتان نظیر بھٹی کو اور رنر ٹرافی شہباز کلب کے کپتان یار محمد کو پیش کی مہمان خصوصی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی نے کھیلوں کی بے لوث خدمات خاص طور پر شوٹنگ بال کھیل کی بے لوث خدمت پر انفارمیشن سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد ارشد کو اپنی جانب سے خصوصی گفٹ پیش کیا، اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد عارف ایڈوکیٹ، قمرالسلام پیارے، سید افتخار زیدی،طاہر بٹ، نصیر الدین، محمد تحسین، محمد اختر اور دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:54:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :