پی سی بی نے ریجنل ایک روزہ کپ 2017-18 کے شیڈول کا اعلان کردیا

ٹھوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 22:15

پی سی بی نے  ریجنل ایک روزہ کپ 2017-18 کے شیڈول کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل ایک روزہ کپ 2017-18 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے لیے آٹھوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 25 جنوری سے شروع ہونے والا ایک روزہ نیشنل کپ راولپنڈی اسلام آباد کے چار مختلف گرائونڈ پر کھیلا جئے گا۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں سیمی فائنلز اور فائنل بالترتیب 9-8 اور 11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جئینگے 25 جنوری کو پہلے روز کھیلے جانے والے میچز میں لاہور ریجن وائٹ کا مقابلہ لاہور ریجنل بلیو نیشنل گرائونڈ اسلام آباد کراچی ریجن وائٹ کا مقابلہ فیصل آباد کے آر ایل گرائونڈ اسلام آباد میں۔

اسلام آباد ریجن کا مقابلہ راولپنڈی ریجن سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ 25 جوری کو ٹورنامنٹ کے پہلے روز کا آخری میچ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں پشاور ریجن کا مقابلہ فاٹا ریجن سے ہوگا۔ سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے علاوہ لیگ کے کھیلے جنے والے متعدد میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائینگی
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 22:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :