آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا‘خواتین کے رسہ کشی کے مقابلوں میں لاہور اور کراچی کی ٹیموں نے اور والی بال کے مقابلوں میں لاہور اور بنون کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:28

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا‘خواتین کے رسہ کشی کے مقابلوں میں لاہور اور کراچی کی ٹیموں نے اور والی بال کے مقابلوں میں لاہور اور بنون کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے رسہ کشی کے مقابلوں میں لاہور اور کراچی کی ٹیموں نے جبکہ والی بال کے مقابلوں میں لاہور اور بنون کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میچز (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے، نیٹ بال کے مقابلوں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کراچی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں بنون نے فیصل آباد کو جبکہ لاہور نے سرگودھا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، رسہ کشی کے سیمی مقابلوں میں لاہور نے ایبٹ آباد کو جبکہ کراچی نے بنون کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اتھلیٹکس کے جیولین تھرو کے مقابلوں میں سرگودھا کی سائرہ نے پہلی جبکہ راولپنڈی کی ماہ نور اور ایبٹ آباد کی آسیہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر دوڑ میں سرگودھا کی مریم نے کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور کی سونینہ اور فیصل آباد کی رباب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ایونٹ میں 18 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 21:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :