نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18

دوسرے رائونڈ میں لاہور ریجن بلیوز نے پشاور ریجن کو 81رنز سے ، فیصل آباد نے اسلام آباد ریجن کو دس وکٹوں سے، کراچی ریجن وائٹ نے راولپنڈی ریجن کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا، لاہور ریجن وائٹ اور فاٹا ریجن کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:01

نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کے دوسرے رائونڈ میں لاہور ریجن بلیوز نے پشاور ریجن کو 81رنز سے ، فیصل آباد نے اسلام آباد ریجن کو دس وکٹوں سے اور کراچی ریجن وائٹ نے راولپنڈی ریجن کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ جبکہ لاہور ریجن وائٹ اور فاٹا ریجن کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور ریجن نے پشاور ریجن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں تمام کھلاڑی آئوٹ ہونے پر 324رنز بنائے ۔ سمیع اسلم نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 126گیندوں پر 120رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رضا علی ڈار نے 20گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جواب میں پشاور ریجن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے پر 243رنز بنا سکی ۔

زوہیب خان نے 171ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ یوں لاہور ریجن بلیوز نی81رنز سے میچ جیت لیا ۔ نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں فاٹا ریجن لاہور ریجن کے خلاف 236رنز بنا کر 48ویں اوور میں آئوٹ ہوگئی ۔ جواب میں لاہور ریجن بھی مقررہ اوورز میں 9پر 236رنز بنا سکی ۔ یوں یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں اسلام آباد ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 247رنز بنائے ۔

جواب میں فیصل آباد ریجن نے بغیر کسی نقصان کے 46ویں اوورز کی پانچویں گیند پر 248بنا کر میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ کے آر ایل گرائونڈ پر راولپنڈی ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر کراچی کو 300 رنز کا ہدف دیا۔ جو کراچی نے 49ویں اوورز کی پانچویں گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 22:01:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :